تعلیم و صحت کی نجکاری کی گئی تو مزاحمتی تحریک چلائیں گے‘ رانا الطاف حسین

تعلیم و صحت کی نجکاری کی گئی تو مزاحمتی تحریک چلائیں گے‘ رانا الطاف حسین

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے سینئر نائب صدر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ تعلیم و صحت کی نجکاری کی کوئی کوشش کی گئی تو پنجاب ٹیچرز یونین مزاحمتی تحریک چلانے سے گریز نہیں کرے گی اور جگہ جگہ احتجاج ہو گا صحت اور تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہو تی ہے اسلامی فلاحی ریاست کا نظام اسی وجہ سے مثالی تھا لیکن تعلیم و صحت کو پرائیویٹ کرکے حکومت پنجاب کون سے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب 1985میں برسر اقتدار آئی تو اس وقت پنجاب میں تعلیمی اداروں کی تعداد 86ہزار تھی لیکن آج تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھنے کی بجائے تقریباً 46ہزار ہو گئی ہے اور مزید دس ہزار تعلیمی ادارے ختم کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔

رانا الطاف

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...