ورلڈ ایگ ڈے پر تقریب کل زکریا یونیورسٹی میں ہوگی

ورلڈ ایگ ڈے پر تقریب کل زکریا یونیورسٹی میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور فیصل گروپ آف کمپنیز کے اشتراک سے ورلڈ ایگ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ڈے کے موقع پر ایگ ڈے کی ایک تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین ہوں گے جبکہ تقریب کے آرگنائزر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ہیں. ورلڈ ایگ کے دن فیکلٹی کے اساتذہ کرام اور طلباء آگاہی واک بھی کریں گے. اس واک کا مقصد عام آدمی انڈے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے. تقاریب کو رنگارنگ بنانے کے لیے طالبات کے مابین انڈوں کے استعمال سے تیار کردہ مختلف پکوان کا مقابلہ بھی ہوگا. مزید برآں طلباء انڈے کی بناوٹ خاصیت اور اس میں موجود اہم غذائی اجزاء کو پوسٹر کی شکل میں آویزاں کریں گے. اچھی ڈش اور پوسٹر تیار کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم ہوں گے۔
ورلڈ کریک ڈاؤن