ججز حضرات نظام عدل کو بے خوف‘ مثالی اور مضبوط بنائیں‘ بہادر علی خان

ججز حضرات نظام عدل کو بے خوف‘ مثالی اور مضبوط بنائیں‘ بہادر علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج مظفرگڑھ بہادر علی خان نے کہا ہے کہ وکلاء برادری قانون اور جمہوری روایات کی علمبردار ہیں، 90فیصد عوام ریلیف کیلئے براہ راست ضلعی عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، ججز نظام عدل کو بے خوف مثالی اور مضبوط بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ ادو میں نئے تعمیر ہونے والے جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء چیمبر الاٹمنٹ تقسیم سرٹیفیکیٹ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات شوکت فیروز،الاٹمنٹ کمیٹی کے ممبران صدربارکوٹ ادوعمررفیق چانڈیہ، پنجاب بارکے کونسل کے ممبران ڈیرہ غازی خان سے عارف گورمانی، مظفرگڑھ سے جام محمدیونس سمیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ضیاء اللہ خان،اقتدار علی،مظہر علی خان،سول ججز کوٹ ادو شیر باز خان،مزمل حسین،محمد طارق،محمد عمران،فیاض احمد ساجھرہ،کاشف رضا زیدی سمیت بار کونسل کے سیکرٹری جنرل میاں عامر گوراہا اور بار کونسل کے تمام ممبران موجود تھے،بہادر علی خان نے کہا کہ کوٹ ادوبارکے ساتھ جوڈیشنری کابڑا اچھا تعلق رہا ہے اورکوٹ ادوبارنے ہمیشہ باراوربینچ کے درمیان اچھے تعلقات قائم رکھے ہیں،انہوں نے کہا کہجوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادوکی تعمیرتقریباً مکمل ہو چکی ہے،اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدرعمررفیق چانڈیہ اور سیکرٹری جنرل میاں عامر گورایہ نے اپنے مطالبات میں کہا کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں پینے کا ناقص پانی ہے جس کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوا جائیں ۔