حکمران مودی سرکار کی یاری میں اندھے ہوچکے ہیں‘ جماعۃ الدعوۃ

حکمران مودی سرکار کی یاری میں اندھے ہوچکے ہیں‘ جماعۃ الدعوۃ

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ملتان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ، دنیا ڈومور کا مطالبہ کرنے کی بجائے خود ڈومور کرے ۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو خود امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے ، افغانستان کی سرزمین(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں جن کی ساری فنڈنگ بھارت سے ہو رہی ہے۔جنت ارضی کشمیر پر غاصب بھارت کا کوئی حق نہیں۔ بھارت مسئلہ کشمیر خود اقوام متحدہ لیکر گیا لیکن اس کی قراردادوں پر آج تک عمل نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہارمسؤل جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان میاں سہیل احمد،عبدالحلیم خان،محمد ارشد،محمد سلمان،شوکت علی،عبدالمجید شاکر،ابو طارق،عمران مانی ،فہد مدنی و دیگر نے مرکز ابن باز رشید آباد میں ہونے والے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران بھارتی ایماء پر حافظ محمد سعید کو نظربند کر کے ثابت کررہے ہیں کہ وہ مودی سرکار کی یاری میں اندھے ہو گئے ہیں۔حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں سے فائدہ اٹھا کر بھارت سرکار سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر کا گند صاف کرنے کے بیانیے نے پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر کمزور کیا ۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے قربانیاں دی ہیں دہشت گردی کی یہ جنگ اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ امریکہ و بھارت خود ہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اس لیے اب انہیں ڈومور کرنا چاہیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...