داخلوں کی کم شرح کے پیش نظر چوتھی اور پانچویں میرٹ لسٹ لگانے کافیصلہ

داخلوں کی کم شرح کے پیش نظر چوتھی اور پانچویں میرٹ لسٹ لگانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں داخلوں کی کم شرح کے پیش نظر چوتھی اور پانچویں میرٹ لسٹ لگانے کافیصلہ کرلیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ(بقیہ نمبر20صفحہ7پر )
میں تاخیر کے اثرات یونیورسٹیوں کے داخلوں پر پڑنے لگے ہیں ، آج تیسری میرٹ لسٹ کی مدت ختم ہوجائیگی مگر فیس جمع کرانے کی شرح میں انتہائی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد زکریا یونیورسٹی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تمام سیٹیں مکمل نہیں ہوجائیں گی اس وقت تک میرٹ لسٹیں لگائی جائیں گی۔ اس لئے چوتھی اور پانچویں میرٹ لسٹ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔