تبادلے کے آرڈر پیش ہونے پر پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے ایجوکیشن افسر اعزاز جوئیہ کیخلاف شکایت نمٹادی

تبادلے کے آرڈر پیش ہونے پر پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے ایجوکیشن افسر ...

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے کرپٹ کلرک کو من پسند سیٹ دینے کا ایم پی اے کاحکم ماننے سے انکار(بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

کرنے والے اعزاز احمد خان جوئیہ کے خلاف ’’کمپلینٹ ‘‘ نمٹادی تفصیل کے مطابقساہیوال میں اینٹی کرپشن نے ایجوکیشن آفس پر چھاپہ مار کر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ( زنانہ ) کے کلرک جہانگیر کو 5ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا ۔کلرک جہانگیر ضمانت پر باہر آیا تو ایم پی اے خضر حیات کھگہ نے دباؤ ڈالا کہ کرپٹ کلرک جہانگیر کو فنانس برانچ میں تعینات کر دیا جائے ۔ اس دوران اعزاز احمد خان جوئیہ ای ڈی او ایجوکیشن ساہیوال تعینات ہوگئے ۔ انہوں نے فیصلہ کیاکہ کرپٹ کلرک کے کو کسی بھی صورت میں فنانس برانچ میں تعینات نہیں کیا جائے گا ۔اس پر ایم پی اے خضر حیات کھگہ نے اس بات کو انا کا مسئلہ بنالیا اور پنجاب اسمبلی میں اعزاز احمد خان جوئیہ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر دی گزشتہ دنوں انہیں اسی تحریک استحقاق کی بنا پرہی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے عہدے سے بھی ہٹاکو پرنسپل گورنمنٹ ایم اے جناح ہائی سکول قاسم پورکالونی تعینات کر دیا گیا ۔اب اعزاز احمد خان جوئیہ گزشتہ روز ایک بار پھر پنجاب اسمبلی کی تحریک استحقاق کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب اللہ بخش ملک اور محکمہ تعلیم سکولز کے دیگر حکام ان کے ہمراہ تھے ۔ سیکرٹری تعلیم سکولز اللہ بخش ملک نے استحقاق کمیٹی کو اعزاز احمد خان جوئیہ کے تبادلے کے آرڈرز پیش کر دئیے جس پر تحریک استحقاق نمٹا دی گئی ۔تعلیمی حلقوں نے کہا ہے کہ وہ اصول پسند افسر اعزاز احمد جوئیہ کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...