معاشی استحکام کیلئے فنی تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے، رانا مشہود

معاشی استحکام کیلئے فنی تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے، رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن)صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن حکومت پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ٹیکنکل ایجوکیشن ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ٹیکنکل ٹریننگ ہائی سکول گاگن ہٹہ میں قائد اعظم اکادمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کی۔ جبکہ چیئرمین ضلع کونسل میاں راجن سلطان (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پیرزادہ ، ایم پی اے عامر اقبال قریشی مہمان اعزاز تھے۔ تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک ، ایڈیشنل ڈی پی آئی مہر مشتاق احمد سیال، سی ای او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) طاہر امیر غوری اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن حکومت پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ والدین بچوں کو فنی تربیت ضرور دلوائیں اور ہنر مند ہاتھوں سے خاندان مالی استحکام حاصل کر تا ہے۔