مراکز صحت کو 10ارب کی معیاری ادویات فراہم کی ہیں، چودھری شفیق

مراکز صحت کو 10ارب کی معیاری ادویات فراہم کی ہیں، چودھری شفیق

بہاولپور (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر نان فارمل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں10ارب روپے کی معیاری ادویات فراہم کی جارہی ہیں جس سے صوبہ بھر کے36اضلاع میں لاکھوں مریضوں کو معیاری ادویات(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

مفت فراہم کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے صادق آباد میں حکومت پنجاب کے جدید اور معیاری ہیلتھ روڈ میپ کے حوالے سے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر چوہدری شفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیلتھ ریفارم اور روڈ میپ کے تحت معیاری اور عالمی معیار کے مطابق ادویات کی ٹیسٹنگ کے لیے صوبہ بھر میں5 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے انفراسٹرکچر ، مشینری اور سٹاف کی عالمی معیار کے مطابق تشکیل نو اور 2 ارب روپے کی مالیت سے پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی PAFDA کے قیام جیسے انقلابی منصوبے شامل ہیں جن سے مریضوں کو علاج معالجے کے لیے ادویات کے معیار کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں نمایاں مدد ملے گی ۔

چودھری شفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...