وہاڑی میں 43کروڑ کے پراجیکٹ رواں سال مکمل ہوجائیں گی

وہاڑی میں 43کروڑ کے پراجیکٹ رواں سال مکمل ہوجائیں گی

وہاڑی،لڈن(بیورو رپورٹ +نا مہ نگار) سیکر ٹری ہا ؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ پنجا ب حکو مت وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شر یف کے ویژن کی تکمیل میں عوام کو تر جیحی بنیا د پر سہو لیا ت فراہم کر رہی ہے لڈن اور وہاڑی کی43کروڑ روپے مالیت (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کی سیو ریج سکیمیں ما لی رواں سال کے دوران مکمل کر لی جا ئیں گی یہ بات انہوں نے وہاڑی اور لڈن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے ہمر اہ سیو ریج سکیمیوں کے ڈسپو زل ورکس کا معا ئنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ غلام نبی ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ مظفر خان بھی مو جو د تھے سیکر ٹری ہا ؤسنگ اینڈ فز یکل پلا ننگ محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ ڈسپو زل ورکس کا کام اعلی تعمیر اتی معیا ری بر قر ار رکھتے ہوئے جلد مکمل کیا جائے لڈن میں شہر یو ں نے تعمیر اتی کام کی سست روی اور نا قص اینٹوں کے استعمال بارے شکا یت کی جس پر سیکر ٹری محمد خرم آغا نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے افسران کو ہد ایت کی کہ وہ تعمیر اتی کام میں تیز ی کے لئے مز دوروں کی تعداد بڑھائیں اور اینٹوں کا معیا ر جا نچنے کیلئے انکا لیبا رٹری ٹیسٹ کر ائیں اور نا قص اینٹیں ہر گز استعمال نہ ہو نے دیں ۔

خرم آغا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...