ناقص صفائی و خوراک کی تیاری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملتان سمیت مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن ، جرمانے، مضر صحت اشیاء تلف

ناقص صفائی و خوراک کی تیاری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملتان سمیت مختلف شہروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک بنانے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملتان بوسن روڈ پرآئیڈیل سویٹس اینڈ بیکرز ،دربار سوئیٹس ،البیک ریواڑی سوئیٹس ، المدینہ ہوٹل کو مجمو عی طور پر 45000کے جرمانے جبکہ 3,600پیکٹس گٹکا ، 20 لیٹر غیرمعیاری دودھ ،11لیٹر مضرِ صحت شوگر سیرپ،3کلو گرام نان فوڈ گریڈ کلر ، 20لیٹر ملاوٹ ذدہ کیچپ تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ملتان ،خانیوال اور وہاڑی میں کاروائیاں کرتے ہوئے بوسن روڈ پرواقع آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکرز،دربار سوئیٹس ،البیک ریواڑی سوئیٹس ، المدینہ ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات ،ورکرز کی ذاتی نامناسب صفائی ، فریزر میں گندگی ہونے ، خوراک کو بغیر ڈھانپے رکھنے ، حشرات کی روک تھام کے لئے نامناسب انتظامات ،غیر معیاری رنگوں کے استعمال،،کھانے کی اشیاء پر تاریخ تنسیخ نہ ہونے،پروسیسنگ ایریامیں نالیوں کے کھلا ہونے پر با لتر تیب 25,000،,10,000 10,000کے جرمانے عائد کئے ۔ خانیوال میں کاروائی کرتے ہوئے ماشاء اللہ بیکرز اینڈ جنرل سٹور(پروڈکشن یونٹ)سے 3کلو گرام نان فوڈ گریڈ کلر اور 8لیٹر مضرِ صحت شیرہ،کہکشاں ہوٹل سے20لیٹرملاوٹ زدہ کیچپ،عمیر کریانہ سٹورسے 500ساشے گٹکا،بسم اللہ ہوٹل سے عدد نان فوڈ گریڈ کلر،جی رانا جی ڈرنک کارنر سے 35ساشے گٹکا،جنت سویٹس اینڈ بیکرزسے 3لیٹر مضرِ صحت شیرہ،کشمیری کریانہ اینڈ ڈرنک کارنرسے35عدد زائد المیعاد بن اور بھولا پان شاپ پر 1000ساشے گٹکا تلف کر دیا۔ میری ان ہوٹل سے 3kg باسی کھانا اور غیر معیاری فوڈ کلر ،محمدی ہوٹل سے 20 لیٹر غیرمعیاری دودھ ، ملتان روڈ میلسی پر واقع رحمان پان شاپ سے برآمد شدہ 2000 پیکٹ گٹکا موقع پر تلف کیا گیا ۔