چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ و ایم ایس کو آپریشن تھیٹر میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے احکامات جاری

چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ و ایم ایس کو آپریشن تھیٹر میں موبائل فون کے ...

ملتان( وقائع نگار ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

نے ملتان سمیت صوبہ کے چیف ایگزیکٹو افیسر ہلیتھ و ایم ایس کو دوران آپریشن تھیٹر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ‘ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی ڈاکٹر یا نرس و سٹاف اگر آپریشن تھیٹرز میں آپریشن کرتے وقت اپنا موبائل فون استعمال کریگا تو اس کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ سخت کارروائی کا آغاز کر دیا جائیگا ۔ سی ای اوز ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر کے ایم این کو فوری طور پر ان احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...