افسر کو بچانے کی کوشش‘ اینٹی کرپشن ملتان ریجن کو بُچہ گوالہ کالونی کیس تاحال موصول نہ ہوا

افسر کو بچانے کی کوشش‘ اینٹی کرپشن ملتان ریجن کو بُچہ گوالہ کالونی کیس ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کو بچہ گوالہ کالونی کا کیس تاحال موصول نہیں ہوا معلوم ہوا ہے بچہ گوالہ(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

کالونی میں 84 کنال اراضی ترقیاتی کاموں کی تکمیلی تک رہن رکھی گئی تھی محکمہ ماحولیات کی مخالفت کی وجہ سے یہاں گوالہ کالونی ختم کر دی گئی بعد ازاں سابق اے ڈی سی ملتان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 42 کنال اراضی اصل مالکان کے نام ٹرانسفر کر نے کی منظوری دے دی بعد ازاں اسی کالونی میں سے 42 کنال اراضی متعلقہ ٹاؤن کے نام پر منتقل کروا دی اب انکوائری میں ایک آفیسر کا نام سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ ملتان نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن اندر خانہ اپنے آفیسر ک بچانے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے بتایا گیا ہے اب اس کیس کی فائل جان بوجھ کر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو نہیں بھجوائی جارہی تاکہ سابق اے ڈی سی کو بچایا جاسکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...