زکوٰۃ کی تقسیم کے نظام میں جدت لارہے ہیں‘ نغمہ مشتاق لانگ

زکوٰۃ کی تقسیم کے نظام میں جدت لارہے ہیں‘ نغمہ مشتاق لانگ

ملتان( سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے زکوۃ و عشر نغمہ مشتاق لانگ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زکوۃ کی تقسیم کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے جدید (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

طریقے اپنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔پنجاب حکومت نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پورے صوبے کو مثالی صوبہ بنا کر دکھایا ہے۔خواہ وہ کوئی بھی شعبہ ہو۔ زکوٰۃ کی تقسیم کو بھی جدید طریقہ کار میں ڈھالا جا رہا ہے اور نئے شفاف طریقے سے صرف مستحقین میں فنڈز کی تقسیم ہو گی ۔صوبائی وزیر برائے زکوۃ و عشر نغمہ مشتاق لانگ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبے کی ترقی اور عام آدمی کی خوشحالی کے خواں ہیں اور عام آدمی کے لیے رات دن کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں بنایا گیا تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی اور انہیں انصاف کی فراہمی کا سینٹر ملتان کی خواتین کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے بہترین تحفہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...