ملتان سے جدہ جانیوالی سعودی ایئر لائن کی پرواز سمیت قومی ایئر لائن کی اندرون ملک دو پروازیں منسوخ

ملتان سے جدہ جانیوالی سعودی ایئر لائن کی پرواز سمیت قومی ایئر لائن کی اندرون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان سے جدہ جانیوالی سعودی ایئر کی پرواز سمیت (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اندرون ملک دو پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ایئر پورٹ ذرائع کیمطابق ملتان سے جدہ جانیوالی پرواز (ایس وی 801) آپریشنل وجوہات کے باعث کینسل ہوگئی ہے جبکہ جدہ سے ملتان آنیوالی پرواز ایس وی 800 بھی کینسل ہونے کے باعث ملتان نہ آسکی ہے جبکہ پی آئی اے کی ملتان سے اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 681 اور لاہور سے ملتان آنیوالی پرواز پی کے 683 دونوں آپریشنل وجوہات پر کینسل ہوگئی ذرائع کیمطابق لاہور سے آنیوالی پرواز پی کے 683 نے آٹھ بج کر 50 منٹ پر ملتان پہنچنا تھا جبکہ 9 بجکر 30 منٹ پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا۔