عمران سے کے پی کے میں ڈینگی کنٹرول نہیں ہوتا، نتاشہ دولتانہ

عمران سے کے پی کے میں ڈینگی کنٹرول نہیں ہوتا، نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک مکول(نامہ نگار) عمران نیازی نے سیاست میں گھٹیا زبان اور عدم برداشت کو فروغ دیا .کے پی کے میں ڈینگی کنٹرول نہیں ھوتا نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے ھیں .عمران نیازی نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف گندی زبان استعمال کر نا بند نہ کی تو جنوبی پنجاب میں جلسے نہیں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کرنے دینگے .شریف برادران مکافات عمل کا شکار ھیں .شریف برادران نے ھمیشہ آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے اور ان کے خلاف گھٹیا اور غلیظ میڈیا مہم کے ذریعے بدنام کیا.آج پروردگار نے پورے خاندان کو بے نقاب کردیا اور پورا خاندان چور ثابت ھو گیا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی جنوبی پنچاب کی جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ نے ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی مظفرگڑھ ملک مظہر پہوڑ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ھوئے کیا۔