بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ویجی لینس سیل بحال کرنے کا حکم

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ویجی لینس سیل بحال کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) عدالت نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ویجی لینس سیل بحال کونے کا حکم دے(بقیہ نمبر18صفحہ7پر )

دیا ہے۔ ویجی لینس سیل کے افسروں اور ملازمین کو ایک ماہ کے اندر ان کی اصل پوسٹوں پر بحال کرکے عدالت کو آگاہ کرنیکی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ویجی لینس سیل ختم کرنے پر ملک بھر سے 126 افسروں اور ملازمین نے عدالت عالیہ لاہور سے رجوع کیاتھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بھرتی سریحاً بجلی چوری پکڑنے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کی گئی تھی۔ پیپکو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ویجی لینس سیل سے ہٹائے گئے افسروں اور ملازمین کو ڈیم ( DAMS) پر ایڈجسٹمنٹ کردیا گیا ہے۔ متاثرہ ملازمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2007ء کے پیپکو احکامات کے تحت ویجی لینس افسروں اور ملازمین کو ان کی اصل پوسٹنگ پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔