5میپکو افسران کے تقر راور تبادلوں کے احکامات جاری

5میپکو افسران کے تقر راور تبادلوں کے احکامات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے 5افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔(بقیہ نمبر17صفحہ7پر )

ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو آپریشن سرکل ڈیرہ غازی خان عبدالغفار کو میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان عبدالوحید کو ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈویژن وہاڑی اور ان کے پیشرو ایکسین سجاد حسین طارق کی خدمات بطور ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل جنرل منیجر آپریشن میپکو کے سپرد، ایس ڈی او آپریشن میپکو فرسٹ سب ڈویژن ڈیرہ غازی خان محمد شہزاد بشیر کو میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان، لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ شہبازاحمد کو قائمقام ایس ڈی او میپکو فرسٹ سب ڈویژن ڈیرہ غازی خان تعینات کیاہے ۔

احکامات جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...