بہاولپور میں واٹر مینجمنٹ ملازمین کا بحالی کیلئے احتجاجی‘ مظاہرہ

بہاولپور میں واٹر مینجمنٹ ملازمین کا بحالی کیلئے احتجاجی‘ مظاہرہ

بہاولپور( بیورورپورٹ)آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی کال پر بہاولپورمیں واٹر مینجمنٹ ملازمین نے مکمل ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی نکالی ،احتجاجی ریلی ملازمین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پنجاب حکومت کیخلاف نعرے درج تھے ۔(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد کامران اظہر شاہ نے کہا کہ تیرا سال؛ کی ملازمت کے بعد اچانک پانچ سو سے زائد واٹر مینجمنٹ کے درجہ چہارم کے ملازمین کو ملازمت سے نکالے جانے پر پنجاب بھر کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ان کنٹریکٹ ملازمین کو پنجاب حکومت کی جانب سے ریگولر کرنے کی نوید سنائی جاتی رہی اور آج جب ان ملازمین نے اپنی جوانیاں محکمہ کیلئے لٹا دی تو پنجاب حکومت نے ان کو ملازمت سے نکالے جانے کا اعلان کر دیا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں پر بحال کیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...