بوریو الا‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آڑھتی کی ہلاکت‘ ورثاء کا مظاہرہ

بوریو الا‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آڑھتی کی ہلاکت‘ ورثاء کا مظاہرہ

  



بورے والا(تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی کی حدود میں بابر سنیما کے قریب دو ڈاکوؤں نے نواحی گاؤں307 ای بی کے رہائشی مقامی آڑھتی اور سابق نائب ناظم سردار محمد ڈوگر سے گن پوائنٹ پر 5لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرکے اْسے شدید زخمی کر دیا تھا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ریفر کر دیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اْسکی موت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اْسکے ورثاء اور علاقہ مکینوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں احتجاج کرنے کے بعد چونگی نمبر5پر احتجاجی مظاہرہ کیا ڈنڈا بردار مظاہرین نے ٹائر جلا کر مین ملتان روڈ اور ذیلی راستوں کو بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اس موقع پر مظاہرین نے کہا ہے کہ اگر پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ڈی ایس پی طاہر مجید ملک سے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے مذاکرات کیے پولیس نے ملزمان کی دو روز میں گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...