ملتان میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں جاری‘ مزید کئی واقعات‘ شہری لُٹتے رہے

ملتان میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں جاری‘ مزید کئی واقعات‘ شہری لُٹتے رہے

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہرں لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق سرور علی نے شاہ شمس پولیس کو اطلاع دی کہ چار مسلح ڈاکووں نے اس سے 60 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لیا قاسم بیلہ میں دو ڈاکو?ں نے محمد سلیم سے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

موٹر سائیکل، شاہ شمس پولیس کے علاقے میں سرور علی سے موٹر سائیکل، ریاض سے 25 ہزار روپے، زکریا پولیس کے علاقے گلشن مہر بان کالونی میں زین سے 45 ہزار روپے، حرم گیٹ کے علاقے میں محمد کا مران سے بیس ہزار روپے، خرم شہزاد نے پاک گیٹ پولیس کو درخواست دی کہ سنی اور کاشف نے اس سے نقدی اور گھڑی چھین لی ہے مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں رفیق سے موٹر سائیکل چھین لیا گیا160پرانا شجاعباد روڈ کی رہائشی تابندہ قمرنے قطب پور پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے رضوان عباس اور شکیل کے موٹر سائیکل، محمد اکرم کی کار، کینٹ پولیس کے علاقے سے انعم جمشید کا موبائل فو ن، حسن آکیڈ میں محمد بن صادق کی دکان سے ملازم اکرم نے مبینہ طور پر تین لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا سونا، کینٹ کے علاقے سے مزمل شہزاد کا موٹر سائیکل، محلہ اسلام نگر سے سہیل رضا کی دکان سے بائیومیٹرک مشین، نیوملتان کے علاقے سے نادر کا موٹر سائیکل، شاہ رکن عالم کا لونی سے وسیم کا موٹر سائیکل، الپہ پولیس کے علاقے میں نصیر کے گھر سے 65 ہزار روپے مالیت کا سامان اور بستی ملوک پولیس کے علاقے کبیر پور میں اللہ دین کی 36 ہزار روپے مالیت کی بجلی تار چور ی کر لی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...