محکمہ ایکسائز میں کانسٹیبلوں کی بھرتی‘ انٹرویوز کا سلسلہ مکمل

محکمہ ایکسائز میں کانسٹیبلوں کی بھرتی‘ انٹرویوز کا سلسلہ مکمل

ملتان( وقائع نگار ) محکمہ ایکسائز ٹیکشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کانسیبلوں کی 13 خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل کرلیا ہے جبکہ منتخب ہونیوالے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

امیدواروں کی میرٹ لسٹ آج نوٹس بورڈ پرآویزاں کر دی جائیگی ۔ 68 امیدواروں نے گزشتہ روز انٹرویوز کمیٹی کو انٹرویوز دئیے ‘ انٹرویوز کمیٹی کا چیئرمین ای ٹی او ایڈمن محمد یوسف تھے ۔ جبکہ ممبران میں سیکرٹری ایکسائز پنجاب کانمائندہ طاہر فاروق ‘ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکشن پنجاب کانمائندہ ای ٹی او خانیوال طارق بھٹی اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی طرف سے انٹرویوز میں نمائندگی سول ڈیفنس افسر فاطمہ خاکوانی شامل تھے ۔ واضح رہے کانسٹیبلوں کی 13 اسامیوں میں 2 خواتین اور 11 مرد حضرات کی سیٹیں تھیں ‘ مذکورہ امیدوار فیصل آباد میں این ٹی ایس ٹسٹ پاس کرنے کے بعد انٹرویز میں شرکت کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...