پارکو کی مین پائپ لائن سے تیل چوری‘ ملزم گرفتار‘ 3 کلمپ برآمد

پارکو کی مین پائپ لائن سے تیل چوری‘ ملزم گرفتار‘ 3 کلمپ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

.قصبہ گجرات،پیر جہانیاں، کوٹ ادو(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر).قصبہ گجرات کے نزدیک بابا کریم شاہ درباہ کے شمال میں پارکو کی مین آئل پائپ لائن میں لگے 3 کلمپ برآمد۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ رات پولیس تھانہ محمود کوٹ کی بر وقت کاروائی کے وجہ سے حکومت کو کروڑوں(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

روپے کے نقصان سے بچا لیا۔ 1000 میٹر لمبی پائپ کے ذریعے مین لائن سے تین کلمپ لگائے گئے تھے جس میں دو کلمپ کے ذریعے ڈیزل اور ایک کلمپ کے ذریعے کروڈ آئل نکالا جا رہا تھا کہ مین لائن سے لگایا گیا پائپ لیک ہو گیا جس کی وجہ سے 5ایکڑ سے زائد گنے کی فصل میں آئل پھیل گیا اس ساری صورتحال سے پارکو انتظامیہ لا علم رہی تاہم پولیس کے انفارم کرنے پر مین لائن میں موجود لیکیج کو بند کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پولیس نے ابتدائی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ایک ملزم خلیل کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جب کہ باقی ملزمان امان اللہ عرف نعمان پٹھان، اظہر وینس ، کلمپ ماسڑ استاد عباس حافظ آباد والے، جام اللہ ڈتہ اور تین کس نا معلوم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔