قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی کاضمانت کیلئے دوبارہ عدالت سے رجوع

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی کاضمانت کیلئے دوبارہ عدالت سے رجوع

ملتان (خبر نگار خصو صی) قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے ضمانت کے لئے دوبارہ عدالت سے رجوع کر لیاہے۔اس ضمن(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

میں مفتی عبدالقوی کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں وکیل محبوب عالم خان کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ اس کوقندیل بلوچ قتل کیس میں بے گناہ قرار دینے کے بعداب دوبارہ تتمہ بیان کے ذریعے ملوث کردیا گیا ہے اوردرخواست گذار کی مذہبی ، سیاسی اور سماجی شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ یادرہے کہ قبل ازیں مفتی عبدالقوی نے 11 ستمبر کو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرنے کے بعد واپس لے لی تھی۔

قندیل قتل کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...