فتح پور‘ 8 برس بعد بے اولاد جوڑے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

فتح پور‘ 8 برس بعد بے اولاد جوڑے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

فتح پور (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) فتح پور کے الشافع سرجیکل کمپلیکس ہسپتال میں علاقہ تھل کی معروف گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر شازیہ ستار نے اپنے شوہر سرجن ڈاکٹر عبد الستار چوہدری کے ہمراہ کروڑ لعل عیسن کی حا ملہ خاتون شازیہ بی بی زوجہ تنویر احمد کا کامیاب آپریشن کیا اور خاتون نے بیک (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

وقت چار بچوں کو جنم دیا،جن میں سے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔اس با بت گفتگو کرتے ہو ئے خوشی سے نہال بچوں کے والد تنویر احمد نے بتایا کہ انکی شادی کو آٹھ سال ہو چکے تھے مگر انکی کوئی اولاد نہ تھی جس پر اسکی اہلیہ نے لیڈی ڈاکٹر شازیہ ستار سے علاج کروانا شرع کیا تو وہ حاملہ ہو گئی اور گائناکالوجسٹ مذکور نے اندرونی کلرڈڈاپلر الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے چیک کر کے شروع ہی میں انہیں خوشخبری سنا دی تھی کہ انکے ہاں چار بچے پیدا ہونے والے ہیں اور گزشتہ روز اللہ پاک نے انکا ویران گھر خوشیوں سے بھر دیا۔دونوں میا ں بیوی نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر شازیہ ستار کے کامیاب علاج سے رب کریم نے ان پر کرم فرمایا جس پر وہ باری تعالی کے حضور سربسجود اور ڈاکٹر مذکور کے مشکور ہیں۔ اس با بت گفتگو کرتے ہو ئے چیف ایگزیکٹو الشافع سرجیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر عبد الستار چوہدری اور لیڈی ڈاکٹر شازیہ ستار نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اور قدرے مشکل کیس تھا جس میں دوران حمل کافی پیچیدگیوں ،حمل ضائع ہو نے اور قبل ازوقت پیدائش کو روکنے جیسے مسائل کا سامنا تھا ،یہ تمام تر مراحل بفضل خدا کامیابی سے طے ہوئے اور زچہ و بچے تندرست ہیں۔

چار بچے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...