احمد پور شرقیہ: آئل ٹینکر حادثے کی جگہ پر گیس ٹینکر کی لیکج
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) احمدپورشرقیہ میں گذشتہ تین ماہ قبل ہونے والے آئل ٹینکر حادثے کی جگہ کے قریب اچانک ہزاروں لیٹر LPG سے بھرا ہوا ٹینکر لیک ہوگیا۔ جس کے باعث بڑی تعداد میں گیس نکلنا شروع ہوگئی جس پر فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
پر پہنچ گئے اور انہوں نے قریبی آبادی کو دور کرنا شروع کیا ۔ موقع پر ٹریفک بلاک کردی گئی اور ٹینکر پر فائر بریگیڈ کے ذریعے چھڑکاؤ کروا کر اس کی ہیٹ کو ختم کرنے کی کوششیں کیں۔ تین گھنٹے کی محنت کے بعد ٹینکر کی لیکج پر قابو پالیا گیا ہے اور یہ علاقہ ایک بڑے حادثہ سے بچ گیا ہے۔