میلسی‘ اوباش کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی ‘ متاثرہ ہسپتال میں دم توڑگئی‘ ملزم گرفتار ڈی پی او کی انصاف کی یقین دہانی
میلسی(نمائندہ پاکستان) چاہ ڈھورے والا موضع محفوظ آباد کے بگڑے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
نوجوان شاہد نے بستی عباس نگر موضع ڈھمکی میں اراضی کاشت کر رکھی تھی جہاں بستی کے محنت کش اللہ دتہ کی ذہنی معذور کنواری بیٹی (الف) محنت مزدوری کیلئے کھیت مزدور کے طور پر جاتی رہی جہاں شاہد نے اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور گھناؤنا کھیل کئی ماہ تک جاری رکھا جس کے نتیجے میں )الف ) حاملہ ہو گئی اور چند روز قبل والدین کو پتہ چلا تا ہم اس دوران اوباش نوجوان اور اسکے ساتھی متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیکر خاموش رہنے پر مجبور کرتے رہے گذشتہ شب والد اللہ دتہ رات گئے اپنی متاثرہ بیٹی کی حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا جہاں کئی گھنٹے متاثرہ ہسپتال میں بے یار و مدد گار پڑی رہی بعد ازاں ڈاکٹروں نے بی وی ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا جہاں جاتے ہوئے متاثرہ دم توڑ گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ گئے اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے لڑکی کے والد کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی میلسی میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو پولیس نے ضلع لودھراں سے گرفتار کر لیا ہے جو خاندان سمیت روپوش ہوچکا تھا ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او میراں پور اور ایس ایچ او مترو پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف دلایا جائیگا ۔