ٹبہ سلطان پور کے قریب بس میں آگ لگ گئی‘ مسافر معمولی زخمی

ٹبہ سلطان پور کے قریب بس میں آگ لگ گئی‘ مسافر معمولی زخمی

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) پرائیویٹ کمپنی کی بس نمبری ایل ای آئی6596مسافروں کو لیکر ملتان سے قصو ر جارہی تھی کہ ٹبہ سلطان پور کے قریب وہاڑی روڈ پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے چلتے ہوئے بس میں آچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں بس اندونی بیک (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سائیڈ کا حصہ جل کر گیا اور سیٹوں پر بیٹھے ہوئے متعدد مسافر آگ لگنے کے باعث نکلتے ہوئے معمولی جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ گشت پر موجود تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی ایلیٹ فورس کی گاڑی میں موجود اہلکار مسافروں کی مدد کر نے کی بجائے آگ لگنے والی بس کے قریب سے گزرگئے اور اُنہیں بس میں لگی آگ نظر ہی نہیں آئی اطلاع ملنے پر پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ لگنے سے متاثر ہ بس کاجائز لیاجبکہ بس عملہ کا کہنا ہے کہ بس میں آگ کسی مسافر کی جانب سے سگریٹ گرانے کی وجہ سے لگی ہے ۔

بس میں آگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...