جی ایس ایچ فاؤنڈیشن نے لاہور میں1341ممبران کو گھربناکردئے

جی ایس ایچ فاؤنڈیشن نے لاہور میں1341ممبران کو گھربناکردئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹرپنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ڈاکٹر پرویز احمدنے کہاہے کہ لاہور میں1341ممبران کو گھر،9500سے زائدریٹائرڈسرکاری ملازمین کو مختلف کیٹیگری کے پلاٹ الاٹ کردئے ہیں۔ راولپنڈی، فیصل آباد،ساہیوال میں جدید طرزکے ٹاورزبنانے کامنصوبہ تیار،بہترین سہولیات سے مزین اپارٹمنٹس تیار کئے جائیں گے نیز جہلم،شیخوپورہ،اوکاڑہ، ایکسٹینشن ساہیوال اور سرگودھا میں بھی نئی سکیموں پربہت جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر پرویز احمدنے بتایا کہ مظفرگڑھ میں 2000کنال ،لودھراں میں 2125کنال، فیصل آباد میں5500 کنال، بہاولنگر اور چشتیاں میں3129کنال،بھکر میں 1500 کنال اور جھنگ میں 1600کنال اراضی پر نئی سکیمیں لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے بتایاکہ امسال پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن 3قرعہ اندازیاں کر چکی ہے جس میں 3500 ممبران کو پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں جبکہ سیالکوٹ،ساہیوال اور خانیوال میں سکیمیں زیر تعمیر ہیں نیز آئندہ دوسال میں تمام سکیموں میں ممبران کے زیرالتواء کیسز نمٹا دئے جائیں گے۔ڈاکٹر پرویز احمدنے بتایاکہ چند اضلاع میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے سکیمیں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ابتدائی طورپرپہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔انہوں نے بتایاکہ صوبہ کے ریٹائرڈسرکاری ملازمین سے صرف ترقیاتی کاموں کیلئے چارجزوصول کئے جاتے ہیں جبکہ حکومت انہیں سرکاری زمینیں مفت فراہم کرتی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹرنے بتایاکہ فاؤنڈیشن نے 2004-05میں ورکنگ کا آغازکیا،ابتدائی طورپر سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پرگھر دئے جانے کا فیصلہ کیاجس کیلئے پہلی سکیم موہلنوال میں بنائی گئی جہاں گریڈایک سے22تک کے 1341ملازمین کو گھر دئے گئے ،بعد ازاں فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے ممبران کے مطالبے پران کو پلاٹ دینے کی منظوری دیدی۔علاوہ ازیں فاؤنڈیشن نے ملتان،فیصل آباد،ڈیرہ غایزیخان،بہاولپور اور راولپنڈی میں 9500ممبران کو مختلف کیٹیگری کے پلاٹ الاٹ کئے ہیں، تمام منصوبہ جات کو اپنے مقررہ وقت میں انتہائی شفافیت کیساتھ مکمل کیاہے ۔

مزید : علاقائی


loading...