بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مزید ، 3کشمیری نوجوان شہید ، حملے میں 2بی ایس ایف اہلکار ہلاک ، ایک زخمی

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مزید ، 3کشمیری نوجوان شہید ، حملے میں 2بی ایس ...

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے تازہ کارروائی میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد کشمیری شہید اور پیلٹ گنوں کے استعمال سے نابینا بھی ہوچکے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کے روز قابض بھارتی فورسز نے ضلع باندی پورہ میں آپریشن کیا جہاں حاجن کے علاقے میں 2 نو جو انوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع کپواڑہ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں قابض فوج نے بر بر یت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرن کے علاقے میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق باندی پورہ میں ہی بھارتی فورسز پر حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی بھی ہوا۔قابض بھارتی فورسز نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی ہے۔

کشمیری شہید

مزید : علاقائی


loading...