عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تعلیم ضروری ہے، ممنون حسین

عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تعلیم ضروری ہے، ممنون حسین

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کی تنظیم (کامسٹیک) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلامی سربراہ کانفرنس آستانہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرے۔صدر مملکت ممنون حسین نے، جو اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی (کامسٹیک) کے چیئرمین بھی ہیں نے یہ بات ایک بریفنگ کے موقع پر کی جو کامسٹیک کے کوارڈنیٹر جنرل شوکت حمید نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ انھیں دی۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اسلامی دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تعلیم و تحقیق کا فروغ ضروری ہے۔

اس سلسلے میں اسلامی دنیا میں ضروری تعلیمی و تحقیقی ادارے قائم کیے جائیں اور پہلے سے موجود اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر مختار احمد ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سیکریٹری یاسمین مسعود اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری امتیار احمد کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ممنون حسین

مزید : علاقائی


loading...