کراچی: فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق، ساتھی گرفتار

کراچی: فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق، ساتھی گرفتار

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں شارع فیصل پر شادی ہال کے باہر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا اور واقعے کے بعد ساتھی گارڈ کوحراست میں لے لیاگیا ہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں نجی کمپنی کاسکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا ، ا بتد ا ئی طورپرواقعہ گارڈزکی آپس کی دشمنی لگتاہے۔پولیس نے مزید بتایا جائے وقوعہ سے ساتھی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا، جائے وقوعہ سے تین رپیٹر اور ایک خالی خول برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی گارڈ ہلاک

مزید : علاقائی


loading...