چیف سیکرٹری پنجاب کی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، وارنٹ گرفتاری واپس

چیف سیکرٹری پنجاب کی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، وارنٹ گرفتاری واپس

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی پرچیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے،عدالت نے چیف سیکرٹری کو دو ہفتوں میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔گزشتہ روزچیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید عدالت میں پیش ہوئے اور غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے عدالتی حکم پرمن و عن عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ۔جسٹس محمدامیر بھٹی نے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔ درخواست گزار تاج دین کے وکیل میاں اسلم نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجودمتبادل اراضی فراہم نہیں کی جارہی، توہین عدالت کی تین درخواستوں پر بھی بیوروکریسی نے کان نہیں دھرے۔

گرفتاری واپس

مزید : علاقائی


loading...