زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے درخواست، اے جی پنجاب معاونت کیلئے طلب

زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے درخواست، اے جی پنجاب ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمدبنیادی اہلیت پر پورا نہ اترنے کے باوجود دو مرتبہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلررہ چکے ہیں جبکہ انہیں تیسری مرتبہ بھی اسی عہدے کے لئے لایا جا رہا ہے جوکہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سماعت اکتوبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

معاونت

مزید : علاقائی


loading...