انجینئر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست واپڈا حکام کو فیصلہ کرنے کا حکم

انجینئر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست واپڈا حکام کو فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا میں جونیئر انجینئر پاور بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر واپڈا حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روزمسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے گلگت بلتستان کے رہائشی عدنان کامل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں 100 میں سے 85 نمبر لیے، واپڈا حکام نے فارم غلط پر کرنے کا بہانہ بنا کر انٹرویو کے لیے نہیں بلایا جبکہ کم نمبر لینے والے سفارشی امیدواروں کو بھرتی کیا جارہا ہے۔

انجینئر بھرتی

مزید : علاقائی


loading...