نوکری کیلئے عمر کی حد میں رعایت نہ ملنے کیخلاف درخواست، سیکرٹری ایجوکیشن کو نوٹس

نوکری کیلئے عمر کی حد میں رعایت نہ ملنے کیخلاف درخواست، سیکرٹری ایجوکیشن کو ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری نوکری کے لئے عمر کی حد میں رعایت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔گزشتہ روز مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے دانیال بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے لئے تمام تر امتحانات اور انٹرویو پاس کر چکا ہوں، درخواست گزار کو عمر کی حد میں 5 سال تک کی رعایت نہیں دی جا رہی۔

نوکری کیلئے

مزید : علاقائی


loading...