درخت کاٹنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

درخت کاٹنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ کے مختلف علاقوں میں درخت کاٹنے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیاہے ،فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالت اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ہی کوئی حکم جاری کرسکتی ہے۔گزشتہ روز مسزجسٹس عائشہ اے ملک نے ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کہ سپریم کورٹ ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر درخت کاٹنے پر پابندی عائد کر چکی ہے،گلبرگ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی ہے ،ایک 50سالہ پرانا درخت کاٹ کر ایل سی ڈی لگائی گئی ہے۔

درخت کٹائی

مزید : علاقائی


loading...