لینڈ ایکوزیشن فراڈ کیس ، ملزم نسیم عباس کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں ملتان روڈ اور کینال روڈ کی توسیع کے لینڈ ایکوزیشن فراڈ کیس میں ملوث ملزم نسیم عباس کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔گزشتہ روزمسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم نسیم عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک کروڑ 75لاکھ کے جعلی واؤچرز کا الزام عائد کیا گیا ہے،نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سکینڈل کے مرکزی کردار میاں رؤف کا دست راست ہے اور اس نے ایک کروڑ 75لاکھ روپے کے جعلی واؤچرز پر رقم وصول کی، عدالت ضمانت کی درخواست مسترد کردے۔
وکیل نیب