سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی ویڈ یو ٹرائلز ، 3ہزار 706پروٹوکول کیمرے نصب کرنیکا فیصلہ

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی ویڈ یو ٹرائلز ، 3ہزار 706پروٹوکول کیمرے نصب ...

لاہور(نامہ نگار)ضلعی عدلیہ میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے ویڈیو ٹرائلز ہوں گے ،ججوں کی کانفرنسز اور جدید سکیورٹی انتظامات کے لئے انٹرنیٹ پروٹوکول کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کو ضلعی عدلیہ کو عالمی طرز کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے ورکنگ پیپر بھجوا دیئے گئے ہیں۔کورٹس آٹومیشن پروگرام کے پہلے فیز میں پنجاب کے 36اضلاع میں نو ملٹی پوائنٹ اور 34سنگل پوائنٹ ویڈیو لنک بھی نصب ہوں گے۔ضلعی عدلیہ میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے ویڈیو ٹرائلز ، ججوں کی کانفرنسز اور جدید سکیورٹی انتظامات کے لئے 3ہزار 706انٹرنیٹ پروٹوکول کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کو11کروڑ 75لاکھ 62ہزار 983روپے فنڈز جاری کرنے کی تجاویز میں کہا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...