وکیل پیش نہ کرنے پرملزم کو600 جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پنجاب یونیورسٹی کے سیکیو رٹی گارڈ عمران کے قتل اور تشدد کیس میں نامزد ملزم پنجاب یونیورسٹی اسٹیٹ آفیسر کمال گل کووکیل پیش نہ کرنے پر 600روپے جرمانہ عائد کردیا ہے ،عدالتی حکم پرمذکورہ بالا جرمانہ موقع پر موجود 3گواہان کو ادا کردیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ عمران قتل کیس کا استغاثہ زیر سماعت ہے ۔
مزیدسماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ عدالت میں تمام ملزمان کے وکلا ء گواہوں پر جرح کرچکے ہیں۔