یوحنا آباد میں توڑپھوڑ میں ملوث 21ملز موں کے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

یوحنا آباد میں توڑپھوڑ میں ملوث 21ملز موں کے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں سرکاری املاک کو آگ لگانے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں ملوث 21ملزمان کے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ نشتر کالونی پولیس نے یوحنا آباد میں سرکاری املاک کو آگ لگانے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں شمسون سمیت 21ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے دو گواہوں کے بیان قلمبند کئے ۔
چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی جا رہی ہے۔
کیس سماعت

مزید :

علاقائی -