گراں فروشی میں ملوث ملزمان جیل منتقل

گراں فروشی میں ملوث ملزمان جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث تین ملزمان کو 14روذ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اسد سجاد کے روبرو ملت پارک پولیس نے ملزمان محمد شاہد،عمران اوربابر کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔
، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان زائد قیمت پر اشیا فروخت کر رہے تھے۔

مزید :

علاقائی -