چرس کی فروخت میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

چرس کی فروخت میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کہچری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشیہ بگٹی کے روبرو گجر پورہ پولیس نے ملزمان محمد اسلم اور بشیر کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 780 گرام چرس برآمد کی تھی۔

مزید : علاقائی


loading...