سیشن کورٹ: 2012ء تک کا ریکارڈ کمپیوٹرمیں محفوظ کر لیا گیا

سیشن کورٹ: 2012ء تک کا ریکارڈ کمپیوٹرمیں محفوظ کر لیا گیا

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں پرانا ریکارڈ تلف کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ،ای سیکشن سیشن عدالت میں 2012ء تک کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرلیا گیا ہے ، 2013ء کے ریکارڈ کی 45ہزار فائلیں کمپیوٹرائزڈ کرلی گئی ہیں ۔سیشن کورٹ میں ریکارڈ روم بھر جانے پر عدالت عالیہ نے سیشن جج لاہور کو فوری ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے تلف کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے جس پر سیشن کورٹ میں ای سیکشن بنایا گیا جہاں پر تمام ڈاٹا آپریٹروں کو ریکارڈ روم کے پرانے کیسوں کو کمپیوٹرائرڈ کرنے پر مامور کیاگیاہے۔ ای سیکشن میں 2012ء تک کا تمام یکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرلیا گیا ہے جبکہ 2013ء کے کیسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام جاری ہے ،اب تک 2013ء کی 45ہزار فائلوں کو کمپیوٹرائزڈ کرلیا گیا ہے تاہم اس ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد تلف کردیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...