جعلی ڈاکومنٹ تیار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے 10رکنی کمیٹی تشکیل

جعلی ڈاکومنٹ تیار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے 10رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور(نامہ نگار )نائب صدر ماڈل ٹاؤن کچہری حسام الدین بسریا کی زیرصدارت گزشتہ روزاجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ٹاؤٹ مافیا اور عدالتی عملے کے ساتھ ساز باز کر کے جعلی ڈاکومنٹ تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے 10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔اجلاس میں ماڈل ٹاؤن کچہری کے دونوں مرکزی گیٹ کے نام قائد گیٹ اور اقبال گیٹ رکھ دیئے گئے ہیں، اجلاس کے بعد نائب صدر حسام الدین بسریا کی سینئرجوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب سے ملاقات بھی کی ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 10رکنی کمیٹی میں حسام الدین بسریا،، ملک مجاہد لنگریال ، رانا انعام حیدر، سی اے رحمان ،محمد آصف بھٹی ،محمد زمان خان ، رانا طارق محمود، سعود احمد خان ، شہزاد احمد بھٹی ، طارق اقبال اور ملک محمد قدیر ایڈووکیٹس شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...