اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم کاجسمانی ریمانڈ

اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم کاجسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تین روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ اشتیاق احمد کے روبرو نشتر کالونی پولیس نے ملزم ظہیر خان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔

پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مدعی کی بیٹی کو بھی بازیاب کروایالیا ہے، ساتھی ابھی تک مفرور ہے ، تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...