جعلی چیک کیس، ملزم راضی نامہ پر بری

جعلی چیک کیس، ملزم راضی نامہ پر بری

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور کے روبرو گلبرگ پولیس نے ملزم خواجہ ازمیر کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔

، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا مدعی کے ساتھ مشرکہ کاروبار تھا،ملزم نے کاروبار ختم ہونے کے بعد فراڈ کر کے مدعی کو جعلی چیک دیا تھا۔

ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ راضی نامہ کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا جائے ۔

جعلی چیک

مزید : علاقائی


loading...