سسرال میں محبوس خاتون اور اس کے 2 بچے بازیاب

سسرال میں محبوس خاتون اور اس کے 2 بچے بازیاب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سعید رفیق نے سسرال میں محبوس پروین اور اس کے دو بچوں کو برآمد کرکے انہیں ماں کے ساتھ بھجوا نے کا حکم دے دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کینٹ کی رہائشی کلثوم بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کی بیٹی کو اس کے سسرال والوں نے محبوس رکھا ہوا ہے ۔پولیس نے عدالتی حکم پر انہیں عدالت میں پیش کردیا،عدالت میں پروین نے بیان دیا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ جانا چاہتی ہے جس پر عدالت نے پروین کو اس کی ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست نمٹادی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...