شالیمار، بیوی کا بھائیوں سے مل کر مبینہ تشدد ،شوہر چھت سے گر کر جاں بحق

شالیمار، بیوی کا بھائیوں سے مل کر مبینہ تشدد ،شوہر چھت سے گر کر جاں بحق

لاہور(کرا ئم رپورٹر)شالیمار کے علاقہ میں بیوی نے بھائیوں سے مل کر شوہر کومبینہ تشدد کے بعد چھت سے دھکا دے دیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے ملزمہ ثنا کو شوہر کے قتل کے الزام میں حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق شالیمار کے رہائشی عدنان نے دو شادیاں کر رکھیں تھیں، عدنان کے اپنی دوسری بیوی ثناکے ساتھ اختلافات چل رہے تھے۔ گزشتہ روز ثنانے عدنان کو میکے بلایا جہاں اس نے مبینہ طورپر بھائیوں کے ساتھ مل کر عدنان کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چھت سے دھکا دے دیا۔ عدنان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا ہے تاہم پولیس مصروف تفیش ہے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...