ایل ڈی اے پلاٹوں کی جعلی رسیدیں بنک میں جمع کروانے والا ملزم گرفتار

ایل ڈی اے پلاٹوں کی جعلی رسیدیں بنک میں جمع کروانے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایل ڈی اے میں کمرشلائزیشن کی مد میں ہونیوالی16کروڑ روپے کی کرپشن کیس میں جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں نیب لاہور نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک اور ملزم عثمان فاروق کو گرفتار کرلیا۔ملزم عثمان فاروق پر الزام ہے کہ ملزم کمرشلائزیشن کی مد میں عوام سے خطیر رقم بٹورتا رہا اورافسران سے ملی بھگت کرتے ہوئے کم رقم کی جعلی رسیدیں بینک میں جمع کرواتا رہا۔ نیب لاہور نے ملزم عثمان فاروق کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 24 اکتوبر 2017تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...