آئی جی پنجاب کا پولیس فلیٹس اور دفاتر کی تعمیر کا جائزہ ،جلد مکمل کرنے کی ہدایت

آئی جی پنجاب کا پولیس فلیٹس اور دفاتر کی تعمیر کا جائزہ ،جلد مکمل کرنے کی ...

لاہور(کرا ئم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں جاری پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ سنٹر کے بالمقابل پولیس رہائشی فلیٹس اور ایلیٹ کے زیر تعمیردفاتر اور بیرکس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی ڈویلپمنٹ کامران خان نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔

مزید : علاقائی


loading...